جامع مسجد قاسم علی خان میں منشیات کے خلاف آگاہی مہم

April 23, 2021

پشاور(جنگ نیوز) ملک طارق اعوان کے فرزند ملک رؤف اعوان نے گزشتہ روز پشاور کی تاریخی مسجد قاسم علی خان کا دورہ کیا دورے کا مقصد منشیات سے پیدا ہونے والے نقصانات کا ازالہ اور اسکے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔اس موقع پروائس چئیرمین ارباب سہیل جان، امام مسجدقاسم علی خان قاری محمد یونس، چئیرمین مسجد قاسم علی خان حمود الرحمان اور دیگر بھی تقریب میں موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک رؤف اعوان کا کہنا تھا کہ علماء کرام کی بدولت مسجد کے ممبر سے منشیات کے خلاف آگاہی مہم کا مقصد عوام میں منشیات کے خلاف آگاہی پھیلانا ہے تاکہ ہم اپنی عوام اور مملکت پاکستان کو اس لعنت سے بچا سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس مہم کا کسی بھی سیاسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں اور اس سلسلے میں ہمیں کسی قسم کے فنڈ کی ضرورت نہیں اس موقع پر امام مسجدقاسم علی خان قاری محمد یونس نے بھی خطاب کیا انکا کہنا تھا کہ آج تاریخ میں پہلی مرتبہ جامع مسجد قاسم علی خان میں منشیات کے خلاف آگاہی مہم کی تقریب منعقد ہوئی ہے۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کی اس آگے بڑھیں اور اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں انھوں نے ملک رؤف اعوان کو یقین دلایا کہ اس مہم میں ہم آپکے شانہ بشانہ کام کریں گیاور اس ناسور کو معاشرے سے ختم کر کے دم لیں گے۔