• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگلے کرسمس تک کیئر اسٹارمر ہی وزیرِ اعظم ہوں گے: چیئر لیبر پارٹی اینا ٹرلی کا دعویٰ

لیبر پارٹی کی چیئر اینا ٹرلی—فائل فوٹو
لیبر پارٹی کی چیئر اینا ٹرلی—فائل فوٹو

برطانیہ کی حکمراں جماعت لیبر پارٹی کی چیئر اینا ٹرلی نے اس قیاس آرائی کو مسترد کر دیا ہے کہ وزیرِاعظم سر کیئر اسٹارمر کی قیادت کو چیلنج کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ وہ اگلے کرسمس تک یقیناً برطانیہ کے وزیرِ اعظم ہوں گے۔ 

اینا ٹرلی کا استدلال ہے کہ وزیرِاعظم سر کیئر اسٹارمر کے پاس مہنگائی اور بڑھتے ہوئے اخراجاتِ زندگی سے نمٹنے کے لیے ایک واضح تصور موجود ہے، جس کے تحت عوامی سروسز کو دوبارہ مستحکم کیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ کیئر اسٹارمر کے پاس اس بات کا ایک واضح منصوبہ ہے کہ لوگ مہنگائی کے دباؤ سے کیسے نمٹ سکیں اور یہ کہ این ایچ ایس اور دیگر عوامی خدمات دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑے ہوں۔

لیبر پارٹی چیئر کی رائے میں اسٹارمر ایک ایسے برطانیہ کی تعمیر کے خواہاں ہیں جو برداشت، کھلے پن اور خود اعتمادی پر مبنی ہو۔

انہوں نے کہا ہے کہ وہ ایک ایسا برطانیہ بنا رہے ہیں جو روا دار ہو، دنیا کے لیے کھلا ہو، اپنے آپ پر اعتماد رکھتا ہو اور تقسیم اور زوال کے بجائے تجدید اور نوجوانوں میں سرمایہ کاری پر یقین رکھتا ہو۔

اینا ٹرلی کا کہنا ہے کہ خود کابینہ کے اجلاسوں میں شریک رہی ہوں اور وہاں ایک ایسی ٹیم موجود ہے جو روزمرہ بنیادوں پر وعدوں کی تکمیل پر پوری توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چاہے این ایچ ایس ہو، تعلیم ہو، دفاع ہو یا ہاؤسنگ، کابینہ کی ٹیم ہر شعبے میں نتائج دینے کے لیے یکسو ہے، یہ وہ ٹیم ہے جو گزشتہ سال کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے اور وزیرِ اعظم کے وژن کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اگرچہ گزشتہ موسمِ گرما میں لیبر پارٹی نے تاریخی اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی لیکن کیئر اسٹارمر اس وقت عوام میں خاصے غیر مقبول سمجھے جا رہے ہیں۔

آئندہ سال مئی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو لیبر پارٹی کے لیے ایک نازک مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے، جہاں پارٹی کو ملک بھر میں سخت انتخابی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید