امارات میں بھارت سے آنے والے مسافروں کے داخلے پر پابندی میں توسیع

May 05, 2021

متحدہ عرب امارات میں سول ایوی ایشن اتھارٹی اور نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بھارت سے آنے والے مسافروں کے داخلے پر پابندی میں توسیع کی ہے۔

اس کا اطلاق بھارت سے آنے والی تمام ملکی اور غیرملکی ایئرلائنز کے مسافروں پر اور وہاں سے ٹرانزٹ کے ذریعے آنے والے مسافروں پر بھی ہوگا۔

تاہم اس میں امارات کے ٹرانزٹ راستے بھارت جانے والی پروازوں کو استثنیٰ دینے کا عمل برقرار رکھا گیا ہے۔