صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز بھی لگوالی

May 06, 2021

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز بھی لگوالی۔

صدر مملکت نے ویکسین کی دوسری ڈوز ترلائی کے ویکسینیشن سینٹر میں لگوائی۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پہلی ڈوز مارچ میں لی تھی مگر اس کے بعد کورونا ہوا، دوسری ڈوز آج لگوالی ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بزرگ افراد کی ویکسینیشن بہت ضروری ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ماسک پہننے، ہاتھ دھونے اور چھ فٹ کے فاصلے کی احتیاط رکھیں۔