انٹر سٹی ٹرانسپورٹ چلانے پر پولیس کی کارروائی،مزاحمت پر اڈا مالک سمیت 5 گرفتار

May 09, 2021

حیدرآباد(بیورورپورٹ)بھٹائی نگر پولیس انٹر سٹی ٹرانسپورٹ چلانے پر پابندی کے باوجود گاڑیاں چلانے پر غیر قانونی وین اڈے کے مالک سمیت 5 ملازمین کو گرفتار کرکے ایک وین تحویل میں لے لی،جبکہ ٹنڈوجام پولیس نے اغوا میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیاور چوری کی واردات کی رقم کمسن ملازمہ سے برآمد کرلی ہے۔ حکومت سندھ کی جانب سے کورونا کی وبا کے باعث انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر عائد پابندی کی خلاف ورزی پر ایس ایچ او تھانہ بھٹائی نگر انسپکٹر زیاد علی نوناری اور ٹریفک سیکشن آفیسر قاسم آباد ممتاز علی بریرو نے مشترکہ کاروائی میں پمپ کے قریب غیر قانونی وین اڈے پر چھاپہ مار ا تو ٹرانسپورٹ اڈے کے مالک سمیت دیگر افراد نے مزاحمت کی ،جس پر پولیس نے اڈے کا مالک غلام عباس ولد عبداللہ راہوجو اور اسکے دیگر ساتھیوں محمد مقیم ولد غلام مصطفیٰ ابڑو, علی حیدر ولد شوکت علی سولنگی, کاشف ولد اشرف مغل اور امتیاز علی ولد زاہد حسین چانڈیو کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک وین برآمد کرکے تحویل میں لے لی ہے۔اورگرفتار ملزمان کے خلاف بھٹائی نگر تنانے میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ علاوہ ازیں ٹنڈوجام پولیس نے ایک کاروائی میں 16 سالہ شیریں رتڑ کے اغواء کی واردات میں مطلوب3 ملزمان صادق رتڑ، افضل رتڑ اور فیصل رتڑ کو گرفتار کرلیا ہے۔ دوسری کاروائی میں ٹنڈوجام پولیس نے کی بروقت کاروائی کرکے چوری ہونے والی رقم 20 لاکھ روپے کی رقم برآمد کرلی ہے ۔ایس ایچ اوٹنڈوجام قربان عاقلانی نے کہا ہے کہ علاقے کے رہائشی اسرار احمد تنیو نے تھانہ میں شکایت درج کرائی تھی کہ اس کے گھر سے 20 لاکھ روپے کی رقم چوری ہوئی ہے ۔