آج میٹھے میں بنائیں بریڈ رَس ملائی

May 09, 2021

رمضان کے دوران دستر خوان پر اگر لذیذ میٹھا بھی موجود ہو تو ناصرف اس کی شان بڑھتی ہے بلکہ روزہ افطار کرنے کا مزہ بھی دوبالا ہو جاتا ہے، تو بنائیں منٹوں میں تیار ہو جانے والی مذیدار بریڈ رس ملائی۔

بریڈ رس ملائی بنانے کے لیے درکار اجزاء:

بریڈ سلائس 4 عدد، دودھ 3 کپ، کنڈینسڈ ملک 3 کھانے کے چمچے، چینی 1/4 کپ، کٹے بادام، پستے 2 کھانے کے چمچے، زعفران 1/4 چائے کا چمچہ، پسی ہوئی الائیچی 1/2 چائے کا چمچہ۔

بریڈ رس ملائی بنانے کیترکیب:

پہلے پین میں گھی، کنڈینسڈ ملک اور دودھ ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنا پکائیں کہ دودھ آدھا ہوکر گاڑھا ہوجائے۔

اب ابلتے دودھ میں زعفران ڈال کر چمچہ چلاتے رہیں پھر اس میں چینی شامل کریں اور چمچہ چلا کر ایک طرف رکھ دیں۔

اب پین میں ایک چائے کا چمچہ گھی گرم کر کے اس میں کٹے بادام اور پستے فرائی کرلیں، اس کے بعد انہیں دودھ میں ڈالیں اور پسی ہوئی الائیچی شامل کرکے چولہا بند کردیں۔

اب بریڈ سلائس کو کناروں سے کاٹ لیں اس کے بعد اس کے چھوٹے گول سلائس کاٹیں، اب اسے پیالے میں ٹکا لیں اور اوپر سے تیار ربڑی ڈال کر چند منٹ رکھ دیں تاکہ اچھی طرح بھیگ جائیں، ٹھنڈا کر کے سرو کریں۔

مزید مذیدار ریسیپیز جاننے کے لیے لنک پر لکل کریں:

https://ramadan.geo.tv/category/recipes/