ماں کا عالمی دن، مریم نواز نے والدہ کیساتھ بچپن کی تصویر شیئر کردی

May 10, 2021

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر اپنی والدہ کے ساتھ اپنے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ مریم نواز نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ماضی کی نایاب تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ بہت چھوٹی ہیں اور اْنکی مرحومہ والدہ بیگم کلثوم نے اْنہیں گود میں اْٹھایا ہوا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے تصویر کو ایک جذباتی کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ’’’زندگی گزارنے کا طریقہ خود سے نہیں بلکہ ماں سے سیکھا جاتا ہے۔‘‘مریم نواز نے لکھا کہ ’’میری والدہ نے مجھے سب کچھ دیا لیکن بدلے میں کبھی مجھ سے کچھ نہیں مانگا۔‘‘ اْنہوں نے مزید لکھا کہ ’’میری والدہ جسمانی طور پر تو میرے ساتھ نہیں ہیں لیکن وہ میری ہر سانس میں میرے ساتھ ہوتی ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ بیگم کلثوم کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے سال 2011 میں انتقال کرگئیں تھیں۔