منصوبے کے تحت بلوچ نوجوانوں کونشانہ بنایاجارہاہےغلام نبی مری

May 10, 2021

کوئٹہ(پ ر) بی این پی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ ،مرکزی کمیٹی کےرکن غلام نبی مری، میر غلام رسول مینگل ، اسد سفیر شاہوانی ، ملک محمدابراہیم شاہوانی ، فیض اللہ بلوچ، مرکزی کونسلر جان محمدمینگل اور میر کاول خان مری نے نے فیضان جتک شہید کے لواحقین سے تعزیت اورفاتحہ کی اس موقع پرموسیٰ بلوچ ،غلام نبی مری ودیگر نے کہاکہ ایگل اسکواڈ کے ہاتھوں فیضان جتک کی شہادت اورساتھی کازخمی ہونا المیہ اورقابل مذمت ہے کراچی اوربلوچستان بھر میں قانون نافذ کرنے والے اہلکار وںکے ہاتھوں نہتے بلوچ نوجوانوں کے قتل کاسلسلہ جاری ہے جس سے ظاہرہوتاہے یہ سب منصوبے کے تحت ہورہاہے تاکہ خوف وعدم تحفظ کی فضاء قائم کی جاسکے انہوںنے کہاکہ بی این پی نےماضی میں بھی ایگل اسکواڈکے عوام دشمن رویہ کانوٹس لینے کابارہا مطالبہ کیااورکہاکہ منفی رویوں سے کوئی بھی ناخوش گوار واقعہ رونماہوسکتاہے جس کانتیجہ ہمیں فیضان جتک کی شہادت کی صورت میں ملا ہے انہوں نے کہاکہ واقعہ کی عدالتی کمیشن کے ذریعےتحقیقات کرکے ملزمان کو سزا ء دی جائے۔