مہنگا ئی کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں،ڈاکٹر فائزہ رشید

May 10, 2021

پشاور (نمائندہ خصوصی) قومی وطن پارٹی کی وائس چیئرپرسن ڈاکٹر فائزہ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی آنہیں رہی آچکی ہے تبدیلی سرکار کے نئے پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روز گاری کی وجہ سے لوگ اپنے بچوں کے اخراجات کو پورا نہ کرنے کی وجہ سے فروخت یا خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں اور رہی سہی کسر عید سے ایک ہفتہ قبل بازاروں اور مارکیٹوں کو بند کرکے محنت کش اور مزدور طبقہ کو دو وقت کی حلال روزی کمانے سے بھی محروم کر دیا گیا ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے عوام سے سو دن میں معیشت کو درست سمت میں لانے اور مہنگائی کوکم کرنے کا جو وعدہ کیا تھا اسے 29 ماہ گزر جانے کے باوجود تاحال پورا نہیں کیا گیا جبکہ اپنی ناکامی اور نالائقی کو چھپانے کے لئے ہر دو ماہ بعد وزیر خزانہ کو بدل دیا جاتا ہے جو کہ سراسر نا انصافی ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں ریکارڈ سطح تک پہنچ چکی ہیں جبکہ کھانے پینے کی ضروری اشیاء عوام کی دسترس سے دور ہوچکی ہے جسکی وجہ سے غریب آدمی بلکہ مڈل کلاس طبقہ بھی شدید تشویش میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے نام پر پوری قوم کے ساتھ بدترین ظلم کیا جارہا ہے لوگوں کے روزگار اور کاروبار چھینے اور بند کیئے جارہے ہیں جس پر عوام انہیں کبھی معاف نہیں کرینگے۔