ریلوے نے گینگ مینوں کو مخصوص سیفٹی شوز دینے شروع کردیئے

May 11, 2021

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان ریلوے نے گینگ مین مزدوروں کومخصوص سیفٹی شوزدینے شروع کردیئے ،ریلوے کی تاریخ میں پہلی بار راولپنڈی ڈویژن میں 12سو گینگ میں مزدورںکے لیے سیفٹی شو زخرید کر فراہمی شروع کردی،گینگ مین کےلیے سیفی شوزراولپنڈی ڈویژن نے اپنے وسائل سے خریدے ہیں، راولپنڈی ڈویژن کی طرف سے سیفٹی شوزکی فراہمی باقی ریلوے ڈویژن کے لیے بھی قابل تقلید عمل ہے،،ریلوے ٹریک پر کام کرنے والے مزدورں کو4روپے ماہانہ کام کی سختی کی وجہ سے جوتا الاؤنس ملتاہے۔ڈی ایس راولپنڈی انعام اللہ نے کہاکہ سیفٹی شوز کی وجہ سے مزدوکام کے دوران حادثے سے محفوظ رہے گا ۔اس خبر ارساں ادارے کے مطابق پاکستان ریلوے میں ریل گاڑیوں کوپٹرویوں پر روان دوان رکھنے والے گینگ مین مزدوروں کی رمضان میں سنی گئی ۔گینگ مین ریل کی پٹرویوں پر کام کرتےہیں عالمی یوم مزدور 2 مئی کو انکشاف ہواتھاکہ ریلوے گینگ مین مزدورں کو کسی قسم کی سہولت دستیاب نہیں ہے کام کی سختی کی وجہ سے جوتے باربار ٹوٹ جاتے ہیں جس کی وجہ وہ نئے جوتا نہیں خرید سکتے اور مجبورا چپلوں میںریل پٹریوں پر کام کرتے ہیں ۔جس کااعلٰی حکام نے نوٹس لیااورپہلی بار راولپنڈی ڈویژن میںمخصوص سیفٹی جوتے تقسیم کرنا شروع کردیئے گئے ۔