پنجاب، عید کے بعد ویکسین سینٹرز کی تعداد 252 تک بڑھا دی جائے گی

May 11, 2021

پنجاب کے محکمہ صحت نے صوبے بھر میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، پنجاب میں141ویکسی نیشن سینٹرز کی تعداد بڑھا کر 252 کردی جائے گی۔

ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 111نئے ویکسی نیشن سینٹرز عیدالفطر کے بعد قائم ہوجائیں گے، نئےسینٹرز کےقیام سے پنجاب میں روزانہ 80 ہزار افراد کو ویکسین لگائی جاسکے گی، لاہورمیں 5سینٹرقائم ہیں، مزید 3 قائم کیےجائیں گے۔

ذرائع محکہ صحت پنجاب کے مطابق فیصل آبادمیں6ویکسی نیشن سینٹرز ہیں، مزید13 قائم کیےجائیں گے، گوجرانوالہ میں6 سینٹرز فعال ہیں، مزید10بنائےجائیں گے۔

راولپنڈی میں10کورونا ویکسینیشن سینٹر ہیں،مزید7 قائم ہوں گے، گجرات میں5ویکسی نیشن سینٹرز ہیں، مزید5 بنائےجارہے ہیں،بہاولنگر میں 5ویکسی نیشن سینٹرز ہیں، مزید 5 بنائےجائیں گے، بہاولپورمیں مزید6، چکوال2، جہلم5، خانیوال4، لودھراں میں مزید 3سینٹر بنائینگے۔

ذرائع کے مطابق ملتان، مظفرگڑھ، راجن پور، خانیوال، سرگودھا میں چار چار نئےسینٹرز بنائےجائینگے، چکوال،ڈی جی خان،پاکپتن اورساہیوال میں دو دو نئےویکسی نیشن سینٹرزبنائےجائینگے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ شیخوپورہ، اوکاڑہ اور وہاڑی میں تین تین نئے ویکسی نیشن سینٹرز بنائےجائینگے، چنیوٹ، جھنگ، نارووال، میانوالی، خوشاب، سیالکوٹ میں ایک ایک نیاسینٹر قائم ہوگا۔