40سال سے زائد کے رجسٹرڈ شہری کسی بھی سنٹرسے کوروناویکسی نیشن کرواسکتے ہیں،کمشنر

May 12, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ 40سال سے زائد عمر کے رجسٹرڈ شہری کسی بھی کرونا ویکسی نیشن مرکز سے ویکسی نیشن کرا سکتے ہیں۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ آج سے سے کرونا رجسٹرڈ شہری کسی بھی سنٹر سے ویکسی نیشن کرا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 40 سال سے زائد عمر کے کورونا ویکسین رجسٹرڈ شہریوں کو این سی او سی نے 12 مئی سے کسی بھی کرونا ویکسین سنٹر سے ویکسین کرانے کی اجازت دے دی ہے۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ شہر میں تمام ویکسی نیشن سنٹرز عید کی دو چھٹیوں کے علاوہ کھلے رہیں گے۔