اولمپکس نہیں، کورونا کا پھیلاؤ روکنا ترجیح ہے،جاپانی وزیر اعظم

May 13, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر)جاپان کے وزیر اعظم یوشی ہیڈے سوگا نے کہا ہے کہ کورونا کے پھیلا ئوکو روکنا اولین ترجیح ،میں نے اولمپکس کو کبھی پہلی ترجیح پرنہیں رکھا۔کوشش ہوگی کہ کورونا اور کرپشن سے پاک اولمپکس کراسکیں۔ وہ گیمز کے منتظمین سے ورچوئل بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ جاپان میں280مرد اور خواتین ڈاکٹرز نے گیمز کے دوران بلا معاوضہ اپنی خدمات پیش کردی ہیں جن کو 200 مقامات تعینات کیا جائے گا، ڈاکٹرز اور منتظمین جاپان کے مقامی میڈیکل سسٹم پر اثر کو کم سے کم رکھنے کو یقینی بنانے کے خواہاں ہیں۔ ادھر جاپانی حکومت کی ہدایت پر اولمپکس گیمز میں حصہ لینے والے جاپانی کھلاڑیوں کو کورونا ویکسین دینےکا عمل شروع ہوگیا۔ علاوہ ازیں ہسپانویٹینس اسٹار رافیل نڈالنےٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے سے متعلق شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا۔روم میں اٹلی اوپن کے لئے مو جود نڈال نے کہا کہ میگا ایونٹ میں ان کی شرکت غیر یقینی ہے۔