فلسطینیوں کے قتل عام پر احتجاج کا سلسلہ دنیا بھر میں پھیل گیا

May 17, 2021


غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور فلسطینیوں کے قتل عام پراحتجاج کا سلسلہ دنیا بھر میں پھیل گیا۔

غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف لندن میں ہونے والے مظاہرے کے دوران ہزاروں افراد نے اسرائیلی سفارتخانےکی جانب بڑھنےکی کوشش کی۔

اس کے علاوہ امریکا، فرانس، جرمنی، اسپین، جنوبی افریقا، بیلجیئم، انقرہ، بغداد اور لبنان سمیت دنیا کےکئی شہروں میں اسرائیل مخالف ریلیاں نکالی گئیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعداد209 ہو گئی جبکہ 1200 سے زائد زخمی ہیں۔ ان حملوں میں فلسطینیوں کے سیکڑوں مکانات اور دیگر املاک تباہ ہوچکے ہیں۔