غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کےخلاف کریک ڈائون کافیصلہ

June 13, 2021

الاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی زیر صدارت لاہور پارکنگ کمپنی کےمسائل کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کے احکامات پر 7دنوں میں شناخت کردہ غیر قانونی سٹینڈز پر کریک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے ، تمام سٹیک ہولڈرز سے غیرقانونی پارکنگ سٹینڈز ختم کرنیکی ڈیڈلائن طلب کر لی ہے۔ کمشنر نے کہا کہ کریک ڈاون میں پارکنگ کمپنی، بلدیہ عظمی اورپولیس کی جوائنٹ ٹیم حصہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں کسی غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ کی اجازت ہے اورنہ ہی اوورچارجنگ کی اجازت دونگا۔ کمشنر لاہور نے شہر میں پارکنگ روٹریز کے غیر فعال معاملے ہونے پر پارکنگ کمپنی پر اظہار برہمی کیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پارکنگ روٹریز پر سرکار کا بجٹ لگا ہے۔غفلت پر افسران معطل ہونگے۔ شہر میں نوٹیفائیڈ پارکنگ سٹینڈز کے علاوہ تمام سٹینڈز غیرقانونی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کی اجازت کے بغیر شہر میں کوئی ذاتی یا کمرشل جگہ پر پارکنگ اسٹینڈز نہیں بنا سکتا۔ کمشنر نے استفسار کیا کہ غیرقانونی پارکنگ سٹینڈز سے بھتہ خوری کی کیسے اجازت دی جا سکتی ہے۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور پارکنگ کمپنی 215 پارکنگ سٹینڈز چلا رہی ہے ۔