ورجن اٹلانٹک ورٹیکل ایروسپیس کیساتھ فلائنگ ٹیکسی سروس شروع کرنے کی خواہاں

June 14, 2021

لندن (پی اے) ورجن اٹلانٹک برسٹل بیسڈ ورٹیکل ایرو سپیس کے ساتھ پارٹنرشپ میں فلائنگ ٹیکسی سروس کا آغاز کرنے کی راہیں تلاش کر رہی ہے۔ ائر لائن کی تجویز ہے کہ ٹائونز سے بڑے ائرپورٹس تک الیکٹریکل ورٹیکل ٹیک آف اور لینڈنگ کیلئے وہیکلز کی پرواز شروع کی جا سکتی ہے۔ ورٹیکل ایروسپیس اس سال اپنے ائر کرافٹس کی ٹیسٹ فلائٹس کنڈکٹ کر رہی ہے۔ ایک ماہر کا کہنا ہے کہ دوسری ائر ٹیکسی کمپنیز کے مقابلے میں تجویز کم انقلابی ہے لیکن انہوں نے استدلال کیا کہ آگے چیلنجز سامنے آئیں گے۔ بہت سی کمپنیز نے آٹونومس فلائنگ ٹیکسیز کا آئیڈیا پیش کیا ہے کہ یہ ٹیکسیز سٹی سینٹرز کی چھتوں سےمسافروں کو سوار کریںگی اور انہیں اس جگہ لے جائیں گی جہاں وہ جانا چاہتے ہیں۔ ورجن اٹلاٹنککی تجویز ذرا مختلف ہے۔ اس نے تجویز دی ہے کہ ای وی ٹی او ایل ائر کرافٹ مسافروں کو کیمبرج جیسے شہروں سے لے کر لندن ہیتھرو جیسے ائرپورٹس تک پہنچائے۔ ورٹیکل ایرو سپیس کا کہنا ہے کہ وی اے ایکس اے کرافٹ چار مسافروں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ 100 میل تک جا سکتا ہے، یہ ایمیشنز فری اور ہیلی کاپٹر کی طرح شور بھی نہیں کرتا ہے۔ در حقیقت کمپنی کا دعویٰہے کہ جب وہ کروزنگ کرتا ہے تو تقریباً خاموش ہوتا ہے، اس نے پہلے ہی امریکن ائر لائنز اور ائر کرافٹ لیزنگ کمپنی ایوین کے ساتھ پارٹنرشپ کر رکھی ہے۔ ورٹیکل ایروسپیس کے صدر مائیکل سروینیکا نے بی بی سی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹیکنالوجی کی موجودہ اور دستیاب شرائط کے اندر رہتے ہوئے اپروچ کو آگے بڑھا رہے ہیں اور ہم اس سے آگے نہیں جائیں گے۔ اس مارکیٹ میں کافی تیزی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 میٹر ( 49 فٹ) ونگ سپین ائرکرافٹ ہیلی پیڈز یا ریجنل ائر پورٹس جیسی مقررہ جگہوں سے پرواز اور لینڈنگ کرے گا۔ کسی اور ائرکرافٹ وی اے ایکس اے میں سیفٹی کو سختی سے چیک کیا جائے گا اور ریگولیٹری چیکس کئے جائیں گے۔ کرانفیلڈ یونیورسٹی میں ایوی ایشن اینڈ انوائرمنٹ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر گئے گریٹن نے کہا کہ سووینیا کی پیپیسٹرل ویلس اس کیاچھی نشاندہی کرتی ہے کہ جدید الیکٹرک طیارے کیا حاصل کر سکتے ہیں۔ ویلس دو افراد کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور سوا گھنٹے پرواز کر سکتا ہے، یو روایتی طیارہ ہے اور ورٹیکل ٹیک آف اور لینڈنگ کیلئے یہ کسی اور کے مقابلے میں زیادہ ایفشینٹ ہے۔ جبکہ وی اے ایکس اے ہیلی کاپٹر کے مقابلے میں زیادہ خاموش ہے۔ پرواز کو آگے بڑھانے کیلئے روٹرز اور پر آواز پیدا کریں گے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ جب وہ زمین سے پرواز کر رہا ہو گا تو اس کی آواز ریفریجریٹر سے زیادہ نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میجیکل نئی بیٹری کی ایجاد کی امید کرنے کی بجائے موجودہ ٹیکنالوجی کے ساتھ اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں لیکن ایک سکائی سکریپر سے دوسرے طیارے میں مسافروں کو لے جانے کیلئے ائر ٹیکسیز کو مزید لیژر وژولز کیلئے نئے ائر ٹریفک کنٹرول کی ضرورت ہوگی۔ شہروں میں عوام میں مزید طیاروں کی قبولیت، آٹومیشن اور ریگولیٹری تبدیلیوں میں بہتری ایک دہائی میں ہو سکتی۔ جمعرات کو ورٹیکل ایروسپیس نے براڈ سٹون کے ساتھ انضمام کے بعد 1.6 بلین پونڈ کی مالیت کی ڈیل پر نیو یارک سٹاک ایکسچینج میں کمپنی کیلئے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔