میری فیملی پاکستان میں محفوظ نہیں، اداکارہ میرا

June 15, 2021

معروف اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ میری فیملی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، فیملی پاکستان میں محفوظ نہیں ہے۔

لاہور میں اداکارہ میرا نے اپنی فیملی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور کہا کہ میری فیملی پاکستان میں محفوظ نہیں ہے، والد کو دھمکیاں مل رہی ہیں۔

اداکارہ میرا نے مزید کہا کہ میں پاکستان ہوتی تو میری فیملی کے ساتھ یہ نہ ہوتا۔

اُن کا کہنا تھاکہ سی سی پی او لاہور اگر بروقت کارروائی نہ کرتے تو میری فیملی کا جانی و مالی نقصان ہوتا۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میں نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو شاہد محمود کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری فیملی کو دھمکیاں مل رہی ہیں، مخالفین میری والدہ کو مار کر پراپرٹی ہتھیانا چاہتے ہیں۔