بہو کو کفّارۂ صوم کی رقم دینا

June 18, 2021

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال :۔کیا بہو کو کفّارۂ صوم کی رقم دی جاسکتی ہے؟

جواب :۔ اگر بہو زکوٰۃ کی مستحق ہے ،یعنی اس کی ملکیت میں ساڑھے سات تولہ سونا یاساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کی قیمت کے برابر رقم یا ضرورت سے زائد سامان نہیں ہے اور وہ سید، ہاشمی اور عباسی بھی نہیں ہے تو اسے روزے کے کفارے کی رقم ادا کرنا جائز ہے۔

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masailjanggroup.com.pk