عمران خان نے پاکستان کوترقی کی راہ پر گامزن کردیا،چوہدری عابد

June 19, 2021

برمنگھم (آصف محمود براہٹلوی) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے نامساعد حالات میں ملک کی قیادت سنبھالی اور اب ملک کو آہستہ آہستہ ترقی کی راہ پر گامزن کردیا۔ کورونا جیسی موذی بیماری کے خلاف اسمارٹ لاک ڈائون کی پالیسی دے کر نہ صرف اپنے شہریوں کو اس سے بچایا بلکہ روز مرہ دیہاڑی دار مزدور کی روٹی، روزی کا خیال رکھا، جسے عالمی سطح پر بے حد سراہا گیا۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری عابد مہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری عابد مہر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو کرپشن فری پاکستان بناکر دم لیں گے، کسی چور لٹیرے کو این آر اوNROنہیں دیں گے وہ چاہے جتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو۔ چوہدری عابد مہر کا مزید کہنا تھا کہ چند برس قبل ایک کروڑ درخت لگانے کے اعلان پر اپوزیشن طعنہ زنی کررہی تھی۔ اب چشم فلک نے دیکھا کہ انٹر نیشنل کلائمنٹ چینج کانفرنس کی میزبانی پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک کے ہاں آئی جس کا کریڈٹیہاں کی لیڈر شپ کو جاتا ہے۔ عمران خان بلا شعبہ عالمی سطح پر ایک دیانتدار قیادت کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ اب روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کا نہ صرف ملک پر اعتماد بڑھا ہے بلکہ ملک میں سرمایہ کاری کا نیا دور شروع ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں یہ پالیسیاں روشن پاکستان کی غمازی کرتی ہیں۔