نیزہ پھینکنے والے پاکستانی کھلاڑی کی اولمپک تمغہ جیتنے کی امید

June 19, 2021

لاہور (اے ایف پی) نیزہ پھینکنے والے پاکستانی کھلاڑی کی نایاب اولمپک تمغہ جیتنے کی امید؛ ارشد ندیم کاکہنا ہے کہ خدا کو منظور ہوا تو میرے بہترین اندازسے نیزہ پھینکنے پر میں میڈل جیت لوں گا۔ ارشد ندیم نے ایک بار اسٹار کرکٹر بننے کا خواب دیکھا تھا لیکن ایتھلیٹکس میں شامل ہونے کے بعد انہیں 30 سال سے زیادہ عرصے میں پاکستان کا پہلا انفرادی اولمپک تمغہ جیتنے کا موقع ملا ہے۔ ندیم نے اے ایف پی کو بتایا کہ ابھی میرے لئے ایک موقع ہے جیسا کہ انہوں نے کووڈ کی وجہ سے اگلے ماہ کیلئے تاخیر کا شکار ہوجانے والے ٹوکیو گیمز کی تیار کرلی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خدا کو منظور ہوا تو ان کے بہترین اندازسے نیزہ پھینکنے پر وہ میڈل جیت لیں گے۔ 1948 میں لندن میں اس کے پہلے اولمپکس کے بعد سے پاکستان فیلڈ ہاکی میں تین طلائی، تین چاندی اور دو کانسی کے تمغے جیت چکا ہے۔ ندیم کے پاس اس سال کی دنیا کی چھٹی بہترین نیزہ اچھال ہےجو ایران میں اپریل میں ذاتی طور پر بہترین 86.38 میٹرز حاصل کی گئی تھی جہاں انہیں ٹاپ فلائٹ مقابلے کے لئے سفر کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔ 24 سالہ ندیم ٹوکیو میں سخت مخالفین کا مقابلہ کریں گے لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ پریشان نہیں ہوں گے ۔لاہور میں تربیتی سیشن کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ کسی دوسرے نیزہ پھینکنے والے کو نہیں دیکھتے ؛ وہ کسی پر توجہ نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا ’میں خود پر توجہ دیتا ہوں اور میں کس طرح پھینکتا ہوں اور میں اپنی پوری کوشش کرتا ہوں اور اسی طرح خدا مجھے عزت دیتا ہے۔