اپیل برائے عطیہ گردہ

June 20, 2021

محترم قارئین، میں 44 سالہ ایک پاکستانی خاتون ہوں، شبانہ بلوچ، میرے تین سکول جانے والے بچے ہیں جن میں سب سے چھوٹے بچے کی عمر 7 برس ہے، میں گزشتہ 6 سال سے میڈسٹون کینٹ میں رہائش پذیر ہوں۔ میرے شوہر ڈاکٹر ہیں اور این ایچ ایس لندن کے ایک ہسپتال میں ملازم ہیں، میں گردے کی شدید بیماری میں مبتلا ہوں، جس میں کورونا وبا کے دوران اضافہ ہوا اور مرض گردے ناکارہ ہونے تک پھیل گیا، جس کے بعد مجھے نیشنل آرگن ٹرانسپلانٹ کی ڈونرز کے ضرورت مندوں کی فہرست میں کچھ عرصہ کیلئے رکھا گیا۔ کورونا لاک ڈائون کے دوران میں مکمل طور پر گھر پر ہی آئسولیٹ رہی اور صرف صحت کے مسائل کیلئے ہی ہسپتال گئی۔ 4 جون کو میری پیریٹونیل ڈائیلائسس کیتھیڈر انسرسن سرجری ہوئی۔ چند ہفتوں کے پیریٹونیل ڈائیلائسس کی تیاری میں ڈائیلائسس سے علاج زندگی کی بقا کیلئے ایک موزوں عطیہ گردہ کے انتظار میں ایک پل کی حیثیت رکھتا ہے۔ محترم قارئین: جنگ کے ان صفحات کے ذریعے میں آپ سب تک اپنی آواز پہنچانا چاہتی ہوں، اگر آپ میں سے کوئی اتنا رحم دل ہے جو مجھے جینے کیلئے زندگی کا تحفہ دے سکے، تو میں تاعمر اس کی احسان مند رہوں گی۔ مجھ سے آپ درج ذیل طریقے سے یا پھر کینٹ ریجن کے لیونگ آرگن ٹرانسپلانٹ کوآرڈینیٹر سے میری مدد اور معلومات کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں، آپ میرے پیغام کو اپنے رابطوں کو بھی مدد کیلئے بھیج سکتے ہیں۔ آپ سب قارئین کا بہت بہت شکریہ۔ اللہ تعالیٰ آپ کا نگہبان ہومسز شبانہ بلوچ
میڈسٹوک، کینٹ
فون نمبر07459170646
shabana_balochhotmail.com
Kent Region Living organ transplant Co-ordinator: Sarah Norris; Kent & Canterbury Hospital Sarahnorris1nhs.net