پاکستانی فن کو بھارت میں اس لیے اجازت نہیں ملتی کیونکہ یہ انکے بیانیے کو کمزور کر دیتا ہے: عتیقہ اوڈھو
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستانی فن پر پابندی عائد کرتی ہے، کیونکہ یہ ایک منظم پروپیگنڈا بیانیے کو چیلنج کرتا اور اسے کمزور کرتا ہے۔