ترکی، والدین کی غفلت، آٹھ سالہ بچہ سوئمنگ پول میں ڈوب گیا

July 21, 2021

والدین کی غفلت کے باعث ان کا آٹھ سالہ بچہ پانی میں ڈوب گیا ۔

یہ واقعہ ترکی ایک سوئمنگ پول میں پیش آیا جہاں آٹھ سالہ یوسف اور اس کے والدین تیرنے گئے تھے۔

اسی دوران 8سالہ یوسف سلائیڈ سے سلپ ہوکر پانی میں جاگرا اور اپنا توازن نہ رکھنے کے باعث جان بچانے کیلئے ہاتھ پاؤں مارتا رہا لیکن بد قسمتی سے اسے نہ ہی اس کے والدین یا کسی اور تیراک نے دیکھا۔

آخر کار کافی دیر بعد اس کے والدین کو احساس ہوا کہ ان کا بچہ ڈوب رہا ہے جس کے بعد انہوں نے جلدی سے اسےبے ہوشی کی حالت میں پول سے باہر نکال لیااور اسے قریبی اسپتال منتقل کیاگیا، جہاں وہ موت اور زندگی کی کشمکش میں رہا اور آخر کار 7جولائی کو ڈوبنے والا یوسف 12جولائی کو دوران علاج چل بسا۔