برسبین 2032 اولمپکس کیلئے منتخب

July 24, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر)انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے برسبین کو 2032 اولمپکس کی میزبا نی کے لئےمنتخب کرلیا۔ آئی اوسی کےاجلاس میں ہونے والی ووٹنگ میں77 میں سے 72ووٹ برسبین کےحق میں آئے جب کہ 5 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ آسٹریلیا اس سے قبل 1956 اور 2000 میں اولمپکس کی میزبانی کر چکا ہے،آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے برسبین کو اولمپکس کی میزبانی دیے جانے پر شکریہ ادا کیا۔