• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی ون ویلنگ اسپیشل سکواڈ نے 12ون ویلرز کیخلاف مقدمات درج کروادئیے

ملتان (سٹاف رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے عید الاضحیٰ کے تین دنوں میں ون ویلرز کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اس سلسلہ میں انسپکٹرطاہر اعوان اورانسپکٹرظہیر عباس کی سربراہی میں اینٹی ون ویلنگ اسپیشل اسکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے12ون ویلرز کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے۔ اینٹی ون ویلنگ اسکواڈ کی جانب سے موٹر سائیکل کی ساخت تبدیل کرنے والے 5 موٹر سائیکلوں کو بھی مختلف تھانہ جات میں بند کروایا گیا ہے۔
تازہ ترین