سعودی عرب میں کورونا کے ایک ہزار 256 نئے کیسز، 14 اموات

July 24, 2021

سعودی عرب میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار 256 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس دوران 14 مریض انتقال کرگئے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں نئے کیسز کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 16 ہزار 949 ہوگئی۔

وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 14 مریض انتقال کرگئے، اس طرح مملکت میں کورونا سے اموات کی تعداد 8 ہزار 155 ہوگئی۔

وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 155 مریض صحتیاب ہوئے، یوں سعودی عرب میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 4 لاکھ 97 ہزار965 ہوگئی۔