عارف نظامی کے انتقال سے صحافت سوگ میں ڈوب گئی، مظہر برلاس

July 26, 2021

لندن( پ ر ) ورلڈ کالمسٹ کلب کے مرکزی صدروسینئر کالم نگار مظہربرلاس ، مرکزی چیف آرگنائزروسینئر کالم نگار محسن گورایہ،مرکزی سیکرٹری جنرل وسینئر کالم نگار محمد ناصراقبال خان، مرکزی سینئر نائب صدور سردار مرادعلی خان ،صفدر علی خاں،عرفان اطہرقاضی، سلمان پرویز،ناصف اعوان ،اخترعلی بدر ،نائب صدور محمداویس رازی ،شاہد ندیم احمد ،ممتازاعوان،سلطان حسن بٹ ،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ ،سیکرٹری مالیات آصف عنایت بٹ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات لقمان شریف،وومن ونگ کی مرکزی صدر نبیلہ طارق ایڈووکیٹ اورمنشاءقاضی نے کہا ہے کہ محمدعلی جناحؒ کی قیادت میں مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے تحریک قیام پاکستان کے دوران کلیدی کرداراداکرنیوالے حمید نظامی مرحوم کے فرزندارجمند اورقومی اخبار کے مدیراعلیٰ عارف نظامی زندگی بھر نظریہ پاکستان کی آبیاری اور ترجمانی کرتے رہے ۔عارف نظامی کی شخصیت اور صحافت اسلامیت اورپاکستانیت کی آئینہ دار تھی ۔عارف نظامی کوجرأت اظہارسمیت کئی اوصاف ان کے والد حمیدنظامی مرحوم سے ورثہ میں ملے تھے ۔ عارف نظامی کے انتقال سے پاکستان کی صحافت سوگ میں ڈوب گئی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک تعزیتی بیان میں کیا ۔ورلڈ کالمسٹ کلب کے مرکزی صدر مظہر برلاس نے مزید کہا کہ ہمیں پسماندگان سے دلی ہمدردی ہے اورہم انہیں تعزیت پیش کرتے ہیں۔عارف نظامی مرحوم کی شعبہ صحافت کیلئے گرانقدر خدمات مستحسن ،قابل تقلید اورقابل رشک ہیں۔انہوں نے کہا کہ عارف نظامی کے انتقال سے صحافت کے نصاب کا ایک روشن باب بند ہو گیا ہے ۔ قائد کے نظریات کی ترویج جبکہ پاکستانیت اور جمہوریت کے فروغ کیلئے عارف نظامی مرحوم کی انتھک خدمات کو ہرگز فراموش نہیں کیاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ عارف نظامی مرحوم قلم قبیلے کا اثاثہ تھے،اللہ رب العزت عارف نظامی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطافرمائے۔ آمین