مختلف مقدمات میں 2 ملزمان عدم ثبوت پر بری

July 30, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کے مقدمات میں ناکافی ثبوت کی بنا پر ملزم ناصر علی زیدی عرف شاہ جی کو بری کردیا،علاوہ ازیں صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے نوکری کا جھانسہ دیکر رقم طلب کرنے سے متعلق کیس میں عدم ثبوت کی بنا پر دو سال بعد فیصلہ سناتے ہوئے ملزم سیف اللہ چنا کو بری کردیا۔