بجلی و گیس کا مسئلہ سنجیدگی کیساتھ ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے،اہلیان پلوسی

July 30, 2021

پشاور (لیڈی رپورٹر)اہلیان پلوسی پی کے 74کے عمائدین نے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ میں بجلی و گیس کا مسلہ سنجیدگی کیساتھ ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہونگے پشاور پریس کلب میں علاقہ عمائدین نے سابقہ ایم پی اے عاطف الرحمن اور سابقہ ڈسٹرکٹ ممبر مولانا طارق حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان پلوسی نے ہمیشہ حکومت کیساتھ ہر کام میں تعاون کیا ہے لیکن ہماری بنیادی ضروریات بجلی و گیس سے متعلق حکومت نے ہمیشہ علاقہ عوام کیساتھ امتیازی سلوک روا رکھا ہے اور اس مسلے کو سنجیدگی سے حل نہیںکر رہی جسکی وجہ سے علاقہ عوام شدید مشکلات سے دو چار ہیں اور حکومتی ادارے اس سلسلے میں کوئی تعاون نہیں کر رہےتاکہ یہ سنگین مسلہ حل ہو سکے جو قابل مذمت ہے انہوںنے واضح کیا ہے کہ حکومت ہمارے ساتھ امتیازی سلوک بند کر کے ہماری بجلی و گیس بحال کریں اور اس سلسلے میں جو بھی تعاون ہم سے درکار ہوگا وہ کرینگے تاکہ محکمہ گیس و بجلی کی غفلت کے باعث حکومت اور عوام کے مابین دوریاں پیدا نہ ہو بصورت دیگر احتجاج کا راستہ اپنانے پر مجبور ہونگے