ترکی : جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری

July 30, 2021

ترکی کے ایجیئن اور بحیرہ روم کے ساحل پر موجود 17 صوبوں میں جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہے۔

60 میں سے 36 آگ پر قابو پالیا گیا ہے ، مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک جبکہ 180 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

ترکی کے جنوبی حصے میں موجود رواں ہفتے بحیرہ روم ریزورٹ ریجن میں جنگلات میں آگ لگنے کے متعدد واقعات رونما ہوئے،گرم موسم اور تیز ہوائیں آگ کو پھیلنے میں مدد دے رہی ہیں۔

ترک حکام کا کہنا ہے ملک کے جنوبی حصے میں جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے میں وقت لگے گا۔

آگ کے لپیٹ میں آنے کے خدشے پر انطالیہ کے 18 گاوں اور اضلاع خالی کرائے گئے ہیں جبکہ آدانا اور مرسین میں 16 علاقوں سے لوگوں کا انخلا کرایا گیا ہے۔

4ہزار سے زائد فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔