بھارتی کورونا ڈیلٹا چکن پوکس کی طرح متعدی ہے: رپورٹ

July 30, 2021

امریکی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کی کورونا وائرس کے بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ پر اندرونی رپورٹ سامنے آگئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کا ڈیلٹا ویرینٹ چکن پوکس کی طرح متعدی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ویکسین شدہ امریکیوں میں بھی یہ انفیکشن اتنا ہی قابلِ منتقلی ہو سکتا ہے جتنا ویکسین نہ لگوانے والوں میں ہوتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ زیادہ متعدی ہے جو ویکسین کے ذریعے فراہم کرنے والی حفاظت کو بھی توڑ سکتا ہے۔

امریکی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ وائرس کی دیگر قسموں کے مقابلے میں کہیں زیادہ شدید بیماری کا سبب بن سکتی ہے۔

امریکی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ میرس، سارس اور ایبولا جیسے وائرس کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے منتقل ہونے والا وائرس ہے۔