16فروری سےنواز شریف کا پاسپورٹ ختم ہوچکا ہے، وہ ہمارے شہری نہیں ہیں،شیخ رشید

August 05, 2021


وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 16 فروری سے نواز شریف کا پاسپورٹ ختم ہوچکا ہے، وہ ہمارے شہری نہیں ہیں، اگر نوازشریف پاکستان آنا چاہیں تو 24 گھنٹوں میں ان کو پاسپورٹ مل سکتا ہے۔

جیونیوز سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ صرف ایمبسی انہیں واپس پاکستان آنے کے لئے پاسپورٹ جاری کرسکتی ہے، نواز شریف کو پتا ہے کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کو واپس لانے کی کوشش بہت عرصے سے کررہے ہیں، لیکن لا نہیں پا رہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاسپورٹ منسوخی کے بعد انہوں نے معیاد میں توسیع نہیں کروائی، نواز شریف یہاں آنا چاہیں گے یا نہیں، یہ ان کو پتا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کے پاسپورٹ پر دنیا میں کہیں نہیں جاسکتے۔