میری مادری زبان کی فلم انڈسٹری موجود نہیں، کیریئر میں زبان کبھی رکاوٹ نہیں بنی، رشمیکا منڈانا
تیلگو اور ہندی فلموں کی معروف بھارتی اداکارہ رشمیکا منڈانا نے کہا کہ میں اپنی زبان کے ذریعے اپنے ناظرین کا احترام کرتی ہوں۔ جنوبی بھارتی ریاست کرناٹک کے کوڈاگو ضلع سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نے سنیما میں مختلف زبانوں کے ذریعے اپنے فطری اور غیر منصوبہ بند سفر پر روشنی ڈالی۔