دوحا سے شکاگو جانے والی قطر ایئر ویز کی پرواز کی پیرس میں ہنگامی لینڈنگ

September 23, 2021

دوحا سے امریکی ریاست شکاگو کے لیے روانہ ہونے والی قطر ایئر ویز کی پرواز نے ہنگامی صورتحال پیدا ہونے پر فرانس میں پیرس کے چارلس ڈی گال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز کیو آر 723 کی دوحا سے روانگی کے بعد فرانس کی فضائی حدود میں ہنگامی صورتحال کے سگنل موصول ہوئے جس پر کنٹرول ٹاور نے طیارے کو فوری طور پر قریبی ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے کی ہدایت کی۔

پائلٹ نے بوئنگ 777 طیارے کو پیرس کی طرف موڑ دیا، یہ طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 13 منٹ پر پیرس کے چارلس ڈی گال ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔

آخری اطلاعات تک طیارے کا معائنہ کیا جا رہا تھا۔