عالمی ادارۂ صحت کا انخلاء مکمل، ہنٹا وائرس سے متاثرہ کروز شپ ٹینیریف سے روانہ
ٹینیریف کے قریب ہنٹا وائرس پھیلنے کے باعث عالمی توجہ کا مرکز بننے والا ڈچ سیاحتی بحری جہاز ’ایم وی ہونڈیئس‘ عالمی ادارۂ صحت کی نگرانی میں انخلا مکمل ہونے کے بعد روانہ ہوگیا ہے، جہاز میں اینڈیز ہنٹا وائرس کے متعدد کیسز سامنے آئے تھے جبکہ اس وائرس سے کم از کم 3 افراد ہلاک اور کئی متاثر ہو چکے ہیں۔