قومی سطح پر اخبارات پڑھنے کا دن، صدر و وزیراعظم کے پیغامات

September 25, 2021

آج ملک بھر میں قومی سطح پر اخبارات کو پڑھنے کا دن منایا گیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور چاروں صوبوں کے گورنرز نے اخبارات کی اہمیت سے متعلق بیانات جاری کیے۔

صدر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام میں پڑھنے کی عادت کو اجاگر کرنا ہوگا۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ غیر تصدیق شدہ خبروں کے دور میں اخبارات مستند معلومات کا ذریعہ ہیں۔

دوسری جانب وزیرِ اطلاعات، گورنرز، وزرائے اعلیٰ نے اے پی این ایس کے کردار کی تعریف کی۔

اے پی این ایس کا یادگاری ٹکٹ جاری کرنے پر پاکستان پوسٹ سے اظہار تشکر کیا گیا۔

اس موقع پر اے پی این ایس نے کہا کہ لوگ اپنے بچوں میں پڑھنے کی عادت کو اجاگر کریں۔