کابل میں خواتین کا ٹی وی چینل بند کرنے کا حکم

September 26, 2021


کابل میں خواتین کے لیے مخصوص ٹی وی چینل کو بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔

چینل کے لیے آخری اسائنمنٹ کور کرتی خاتون رپورٹر آب دیدہ ہوگئیں، افغان رپورٹر زہرہ کا کہنا ہے کہ صحافت میں دس سال معاشرے کے تلخ رویے کا سامنا کیا، لیکن آج کی صورتِ حال مختلف ہے۔

اس واقعے کے بعد افغانستان میں خواتین کے حقوق سے متعلق نئی بحث شروع ہوگئی۔