• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی رخشان ڈویژن میں ایف سی تعینات کرنے کی ہدایت

تصویر، پی آئی ڈی
تصویر، پی آئی ڈی

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے رخشان ڈویژن میں فرنٹیر کور (ایف سی) تعینات کرنے کی ہدایت کردی۔

کوئٹہ میں وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں بلوچستان کی سیکیورٹی اور ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے انسداد دہشت گردی کےلیے اقدامات پر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔

شہباز شریف نے دوران اجلاس بلوچستان میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اقدامات پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور اُن کی ٹیم کی پذیرائی کی۔

وزیراعظم نے بلوچستان کے رخشان ڈویژن میں فرنٹیر کور تعینات کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس اقدام سے بلوچستان میں معدنیات کے تحفظ کےلیے راہداری قائم ہوگی، جس پر ایف سی کی اضافی ونگز شامل ہوں گی۔

قومی خبریں سے مزید