آسٹریا میں60فیصد عوام کو ویکسین دی جاچکی ہے ،مقامی میڈیا

September 26, 2021

ویانا(اکرم باجوہ) آسٹریا ویکسی نیشن کی شرح کے حوالے سے پیچھے ہے اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ لوگ ویکسین لگوانے سے ڈرتے ہیں۔ آسٹریا میں کئی ماہ کی ویکسی نیشن مہم کے بعد اب تک صرف 60.14 فیصد آسٹریا کے لوگوں کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ موازنہ کے لیے یورپ بھر میں پرتگال 82 ، سپین 76 ، ڈنمارک 74 فیصد ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ویکسی نیشن کی شرح کم سطح پر ہے اور آسٹریا میں ویکسی نیشن مخالف مضبوط گروپ کی وجہ سے نہیں لگوائی جارہی۔ لیٹرل تھنکر سین کا ہاٹ سپاٹ اپر آسٹریا ہے جو 55 فیصد ویکسی نیشن ریٹ کے ساتھ پیچھے ہے۔