مشرق وسطیٰ میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم شروع

October 15, 2021


بھارتی ریاست آسام میں پولیس کی طرف سے مسلمانوں پر ظلم کے خلاف مشرق وسطیٰ میں بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کے لیے مہم شروع کردی گئی ہے۔

مشرق وسطی کے سوشل میڈیا پر بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم جاری ہے، عرب میڈیا کے مطابق کویت اسمبلی کے ارکان نے بھارتی حکام اور انتہا پسند گروہوں کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف مظالم کی مذمت کی۔

عمان کے مفتی اعظم شیخ احمد الخیلی نے کہا کہ بھارت میں انتہا پسند گروہوں کے ہاتھوں مسلمانوں کے خلاف تشدد کو بھارتی حکومت کی مکمل سرپرستی حاصل ہے، بین الاقوامی برادری اس جارحیت کو روکنے کے لیے مداخلت کرے۔

’بھارت مسلمانوں کو قتل کرتا ہے‘ کا ہیش ٹیگ عرب ممالک میں ٹرینڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ آسام پولیس نے ایک مسلمان کو گولی ماری تھی،جس کے بعد واقعے کی کوریج کرنے والے فوٹو گرافر نے میت کو ٹھوکر بھی ماری تھی۔