آزاد پتن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ بی او ٹی کی بنیاد پر ہوگا،30سال بعد منصوبہ حکومت کو منتقل ہو جائیگا

October 16, 2021

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) آزاد پتن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے تین ہزاردو سو65اعشاریہ81جی ایم ایچ بجلی کی پیداوار متوقع ہے۔ منصوبہ بی او ٹی کی بنیاد پر ہوگاجس کا مین سپانسر چائنیز گروپ سی جی جی سی ہے۔ 30سال کی مدت کے بعد منصوبہ حکومت کو منتقل ہوجائے گا۔تکمیل کیلئے آزاد پتن پاور پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی بنائی گئی ہے۔باخبرذرائع کے مطابق منصوبہ کی کمپنی نے رواں ماہ اکتوبر میں تین لینڈ ایکوزیشن ایوارڈز کی درخواست کی ہےجس میں گوجرخان میں متبادل جنگل کیلئے 32سو72کنال9مرلہ،تحصیل مری میں87کنال 12مرلہ جس میں13کنال 10 مرلہ سٹیٹ لینڈ بھی شامل ہے اور تحصیل کوٹلی ستیاں میں1142کنال3مرلہ شامل ہیں۔کوٹلی ستیاں ،مری اورگوجرخان میں متبادل جنگل کی اراضی کیلئے کمپنی رقم اکتوبر2020میں جمع کراچکی ہے۔