بھارتی خواتین نے ’پی پی ای‘ لباس میں اپنا تہوار منایا

October 16, 2021

بھارتی خواتین نے وبا کے دوران اپنے مذہبی تہوار کو بھرپور انداز میںمنانے کے لیے ایک انوکھا حربہ آزمایا ہے جس سے ناصرف کورونا وائرس سے بچت ممکن بلکہ کپڑے بھی خراب نہیں ہوں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی مسلمان اور ہندو خواتین نے لگاتار 5 دن چلنے والے تہوار ’دُرگا پوجا‘ میں کھیلے جانے والے کھیل ’سِندور کھیلا‘ میں کپڑے بچانے اور عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پی پی ای لباس پہن کر تہوار منایا ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تہوار ’دُرگا پوجا‘ میں ہندو خواتین سمیت مسلمان خواتین نے بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے استعمال کیاجانے والا ’ پرسنل پروٹیکٹیو ایکویپمنٹ‘ لباس پہن کر شرکت کی اور رقص ’سندور کھیلا‘ بھر پور انداز میں انجوائے کیا۔