جامع مسجد گلزارحبیب میں کل میلاد مصطفیٰ ﷺ کا اجتماع ہوگا

October 17, 2021

کراچی(نیوز ڈیسک) جامع مسجد گل زار حبیب گلستان اوکاڑوی (سولجر بازار) کراچی میں پیر 18اکتوبر کو بعد نماز عشاء شب ِ میلاد مصطفی ٰﷺکا مرکزی اجتماع ہوگا۔علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی خصوصی خطاب کرینگے۔منگل 19اکتوبر کی صبح صادق کا آغاز درود وسلام سے ہوگا۔دوپہر 3بجے میلادا لنبیﷺ کا جلوس جامع مسجد گل زار حبیب سے علامہ اوکاڑوی اور علمائے اہلسنت کی قیادت میں روزانہ ہوگا اور مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا جماعت اہلسنت کے مرکزی جلوس میں شامل ہوکر نشتر پارک پہنچے گا۔