سندھ حکومت گندم ریلیز نہ کرکے عوام کو نقصان پہنچارہی ہے، رابطہ کمیٹی

October 17, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی رابطہ کمیٹی نے سندھ میں مہنگا آٹا ملنے کی شکایات پر کہا ہے کہ سندھ حکومت اپنی نااہلی چھپانے کیلئے وزیراعظم پر الزام لگارہی ہے ، جبکہ وفاق اور گورنر عملی اقدامات کے بجائے سندھ سرکار پر لفظی گولا باری کر رہے ہیں۔ مہنگائی کا شکار کراچی سمیت سندھ کے عوام ملک میں آج بھی سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔اراکین رابطہ کمیٹی نے مزید کہا کہ گندم ریلیز نہ کر کے سندھ کے عوام کو نقصان جبکہ منافع خور ذخیرہ اندوزوں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے، رابطہ کمیٹی نے وفاقی حکومت اور وزارت خوراک سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ گندم جلد از جلد ریلیز کرے تاکہ عوام کو ریلیف حاصل ہو۔