داعش نے قندھار کی مسجد میں خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

October 17, 2021

کابل (اے ایف پی )دہشت گرد تنظیم داعش نے افغانستان کے مغربی شہر قندھار میں نماز جمعہ کے دوران ہوئے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی جہاں 41 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق داعش نے بیان میں کہا کہ داعش کے دو خود کش حملہ آوروں نے طالبان کے مرکزی علاقے قندھار کے مختلف علاقوں میں مساجد میں الگ الگ حملے کیے۔برطانوی تحقیقی ادارے ایکس ٹریس کے محقق عبدالسعید کا کہنا تھا کہ یہ حملہ طالبان کے لیے چیلنج ہے کیونکہ وہ پورے ملک میں اپنے قبضے کا دعویٰ کر رہے ہیں لیکن اگر طالبان قندھار کو داعش سے محفوظ نہیں رکھ سکتے تو وہ باقی ملک کو کیسے تحفظ دے سکتے ہیں۔