• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول نافرمانی تحریک کل سے شروع نہیں کر رہے، علی محمد خان


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک کل سے شروع نہیں کر رہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران علی محمد خان نے کہا کہ کل سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پشاور اور سقوط ڈھاکہ کی برسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک کل سے شروع نہیں کر رہے، پارٹی کے رہنما کل بانی چیئرمین سے ملاقات کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ سول نافرمانی کے ایشو پر بانی پی ٹی آئی جو ہدایات دیں گے، ان پر من و عن عمل کریں گے۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کو لگا کہ سنجیدہ اور نتیجہ خیز مذاکرات ہو رہے ہیں تو وہ سول نافرمانی کی کال موخر کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے ۔

قومی خبریں سے مزید