• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں ہر دوسرا بچہ غذائیت کی کمی کا شکار، غربت، سیلاب اور خشک سالی اہم وجہ ہیں، حکام

علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

بلوچستان میں ہر دوسرے بچےکو غذائیت کی کمی کا سامنا ہے، کوئٹہ  سے نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے حکام کے مطابق بلوچستان میں بچوں کو غذائیت کی کمی کا سامنا ہے۔ 

حکام کے مطابق صوبے میں 49 اعشاریہ6 فیصد بچے غذائیت کی کمی کا شکار ہیں، غذائیت میں کمی کی وجوہات میں غربت، سیلاب، خشک سالی اور دیگر عوامل شامل ہیں۔

نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ حکام نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان نے 2018 میں نیوٹریشن ایمرجنسی نافذ کی تھی۔ 

نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ حکام کے مطابق نیوٹریشن ایمرجنسی بچوں میں غذائی قلت کے تدارک کے لیے لگائی گئی تھی، نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ 7 سالوں سے سرکاری گرانٹ کا منتظر ہے، پی سی ون تیار ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ حکام کو متعدد بار آگاہ کر چکے، عملدرآمد نہیں ہوسکا، ڈونرز کے تعاون سے مختلف اضلاع میں غذائیت سے متاثرہ بچوں کے لیےکام کر رہے ہیں۔

صحت سے مزید