• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکس اسٹائل ایوارڈز، ماہرہ خان سے مذاق کی ویڈیو وائرل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)لکس اسٹائل ایوارڈز کی ستاروں سے سجی تقریب میں ماہرہ خان اپنی ایک پرفارمنس سے قبل ایک مذاق کا نشانہ بنیں۔ماہرہ خان نے شہریار منوراورمیرا کے ساتھ سال 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘پرے ہٹ لو’ کے گانے ‘ اک پل’ پرپرفارم کرنا تھا لیکن اسٹیج پرجانے سے چند لمحات قبل ان کے ساتھ جو ہوا اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہے۔ویڈیومیں شہریارمنوراورماہرہ کی ٹیم ملی بھگت سے ماہرہ کو کہتے ہیں کہ ‘ میرا غائب ہوگئی ہیں’، ایسے میں ماہرہ خاصی پریشانی سے دوچار ہوجاتی ہیں کہ میرا نہ آئیں تو پرفارمنس کیسے ہوگی۔ اداکارہ اس خیال کا بھی اظہارکرتی ہیں کہ شاید میرا پرفارمنس کے حوالے سے پریشانی کا شکار ہوکرچلی گئی ہیں۔مذاق سے لطف اندوز ہونے والے شہریار منوربالآخر ماہرہ کو بتاتے ہیں کہ سب منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا اور میرا کہیں نہیں گئیں۔لکس اسٹائل ایوارڈ کے 20 ایڈیشن کی تقریب کی میزبانی عائشہ عمر اوراحمد علی بٹ نے کی تھی جس میں معروف شوبز ستاروں، فیشن ڈیزائنرز اورموسیقاروں نے شرکت کی۔شو کا آغازبلال مقصود کی ڈائریکشن میں خصوصی ترانے سے ہوا جسے آئمہ بیگ ، نتاشا بیگ ، عاصم اظہر، ینگ اسٹنرزاورعزیرجسوال نے پرفارم کیا۔ٹیلی ویژن ، میوزک اورفیشن کیٹیگریز میں ایوارڈزتقسیم کیے گئے۔ یمنیٰ زیدی اور بلال عباس خان ڈرامہ سیریل ‘ پیارکے صدقے ‘ میں بہترین اداکاری کیلئے فاتح رہے۔ یمنیٰ نے 2 ایوارڈ حاصل کیے۔

تازہ ترین