• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اليکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے، حافظ نعیم

کراچی( اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبہ سندھ بالخصوص کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سندھ حکومت کے تاخیری حربوں اور ٹال مٹول کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنے اختیارات کا استعمال کرے اور فوری بلدیاتی انتخابات کو یقینی بنائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف الیکشن کمشنر و الیکشن کمیشن کے نام اپنے ارسال کردہ ایک خط میں کیا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے خط میں مزید کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017کی دفعات 221 تا 223 الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کا مکمل اختیار دیتی ہے۔ اس کام کے لئے الیکشن ایکٹ کی دفعہ 222الیکشن کمیشن کو ڈی لیمیٹیشن کمیٹی بنانے کا پابند کرتی ہے جو ہر ضلع میں وارڈز کی سطح تک یہ کام انجام دے گی ۔

تازہ ترین