• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی: قرآن پاک کے اوراق کے تحفظ سے متعلق قرار داد منظور

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

قرآن پاک کے اوراق کے تحفظ سے متعلق قرار داد پنجاب اسمبلی میں منظور کر لی گئی۔

قرار داد حکومتی رکن پیر اشرف رسول کی جانب سے پیش کی گئی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مقدس اوراق کے تحفظ کے اقدامات کی سفارش کی جائے۔

دریں اثناء پنجاب اسمبلی میں چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو خراجِ تحسین کی قرار داد بھی منظور کی گئی، یہ قرار داد حکومتی رکن احمد شہر یار نے پیش کی۔  

قرار داد کے مطابق یہ ایوان فیض حمید کو سزا سنانے کے فیصلے کو انصاف کی بالادستی قرار دیتا ہے۔ 

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ کوئی شخص کسی بھی منصب یا حیثیت میں ہو قانون سے بالاتر نہیں۔

قومی خبریں سے مزید